اسرائیل کی ہائی کورٹ نے الٹرا آرتھوڈوکس یہودی مدرسوں کو دی جانے والی ریاستی امداد بند کرنے کا حکم دیا ہے جن کے طلباء لازمی فوجی خدمات کے لیے رجسٹر نہیں کراتے ہیں۔ یہودی طلباء کی چھوٹ ختم کی جائے۔ بصورت دیگر ایسے تمام مدارس کو سرکاری امداد بند کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اپنی حکومت بچانے کے چیلنج کا سامنا ہے۔ ان کی حکومت کے اتحادی، الٹرا آرتھوڈوکس یہودی، لازمی فوجی سروس سے استثنیٰ چاہتے ہیں، جب کہ دیگر اتحادیوں کا کہنا ہے کہ اگر استثنیٰ بحال کیا گیا تو وہ حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔ وزیر دفاع بھی حکومت چھوڑنے کی دھمکی دینے والوں میں شامل ہیں۔ایک بار صرف 400 الٹرا آرتھوڈوکس یہودی نوجوانوں کو لازمی فوجی سروس سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔ اب ایسے نوجوانوں کی تعداد 66 ہزار ہے۔