ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سالانہ بہاؤ کے 10 فیصد سے کم رہ گئی
پاکستان پانی کی قلت کی عالمی حد سے بھی نیچے چلا گیا۔
پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل کی دستاویز میں تہلکہ خیر انکشاف سامنے آگیا۔
پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل کی دستاویز کے مطابق ہر پاکستانی کے پاس پانی کی دستیابی صرف 7 لاکھ 33 ہزار لیٹر رہ گئی ہے۔
عالمی سطح پر فی کس پانی کی دستیابی کی کم ترین سطح ایک ہزار مکعب میٹر ہے۔
پاکستان پانی ذخیرہ کرنے کی عالمی حد سے بھی خطرناک حد تک نیچے چلا گیا۔
ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سالانہ بہاؤ کے 10 فیصد سے کم رہ گئی۔
پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کی عالمی شرح سالانہ بہاؤ کا اوسط 40 فیصد ہے۔
پاکستان کو سال میں صرف 4 ماہ سالانہ پانی 80 فیصد دستیاب ہوتا ہے۔
باقی 8 ماہ کے دوران پاکستان کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پانی کے موجودہ ذخائر مٹی بھرنے سے اپنی عمر کھو رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں