چینی کمپنی کا کنسیپٹ ڈیزائن تحفہ: وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل

چینی کمپنی کے کنسیپٹ ڈیزائن تحفے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے:وزیراعظم شہباز شریف

چینی کمپنی ’’آہوا ‘‘نے پاکستان کو بنا کسی معاوضے کےکمپلیکس کا کنسیپٹ ڈیزائن تحفے میں پیش کیا۔
،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس طلب کر لیا گیا،۔
اجلاس کو چینی’’ہانگ کانگ-آوہوا ‘‘کمپنی کی جانب سے تیار کردہ کمپلیکس کا کنسیپٹ ڈیزائن پیش کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 30 برس سے 1 ہزار سے زائد ہسپتالوں کے ڈیزائن تیار کرنے کا تجربہ رکھنے والی’’ہانگ کانگ-آوہوا ‘‘کمپنی نے ہسپتال کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے تیار کیا۔
بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو تفصیلی طور پر ہسپتال کے ڈیزائن کے بارے آگاہی دی گئی۔
،چینی کمپنی کا پاکستان کے اسپتال کیلئے عالمی معیار کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے بنانا پاک چین دوستی اور عوامی روابط کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں