پنجاب بار کونسل کا 18 اگست کو ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان
پنجاب بار کونسل نے وکلاء کے خلاف مقدمات کے اندراج کے خلاف احتجاجاً 18 اگست کو پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی کال دے دی ہے۔
بار کونسل نے الزام عائد کیا کہ صوبے بھر میں وکلاء کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں۔
جو ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔
پنجاب بار کونسل نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وکلاء کے خلاف درج تمام مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں۔
بار کونسل نے واضح کیا کہ یہ ہڑتال وکلاء کے حقوق کے تحفظ اور ان کے خلاف مبینہ طور پر غیر منصفانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کا حصہ ہے۔
پنجاب بار کونسل نے وکلاء برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ہڑتال میں بھرپور شرکت کریں۔
تاکہ ان کے مطالبات کی حمایت میں ایک مضبوط پیغام دیا جا سکے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں