پنجاب میں اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب میں اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع، والدین اور عدالت کے خدشات

پنجاب میں اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
پنجاب حکومت کے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا گیا۔
ابتدائی سماعت کے بعد جسٹس جواد حسن نے پٹیشن سماعت کے لیے منظور کر لی۔
پٹیشنر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تین ماہ تک تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنا بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
عدالت نے حکومتی فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کس پالیسی کے تحت تعطیلات میں توسیع کی گئی ہے؟
جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ جنگ کے دنوں میں بھی عدالتیں کھلی رہی ہیں۔
کبھی فوگ کے نام پر اور کبھی گرمی کے نام پر اسکول بند کرنا درست نہیں۔
عدالت نے کہا تعلیم حاصل کرنا بچوں کا بنیادی حق ہے جس سے انہیں محروم نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ والدین بھاری فیسیں بچوں کی تعلیم کے لیے ادا کرتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں