بونیر کے بعد صوابی میں بھی کلاؤڈ برسٹ، 15 افراد جاں بحق، ڈی سی
خیبرپختونخوا میں بونیر کے بعد صوابی میں بھی کلاؤڈ برسٹ ہوگیا،۔
متعدد گھر ڈوب گئے، 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر نصر اللہ نے تصدیق کی ہے کہ صوابی میں بھی کلاؤڈ برسٹ ہوگیا۔
، جس سے متعدد گھر ڈوب گئے، دالاوڑی گدون گاؤں کئی گھر گرنے اور 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
ڈی سی کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے۔
، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔
، ہری پور اور مردان سے بھی ریسکیو ٹیموں کو بلالیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کی اطلاعات ملنے کے بعد اے سی، ڈپٹی کمشنر، سول ڈیفنس، پولیس اور رضاکار جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوچکے ہیں۔
، اسپتال میں انتظامات، ادویات، کیمپ کیلئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں