یوم آزادی پر بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ماسٹر مائنڈ گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی: یوم آزادی پر بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

یوم آزادی پر بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ماسٹر مائنڈ گرفتار
سیکیورٹی فورسز نے یوم آزادی پر بلوچستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، ملک دشمنوں کے پراجیکٹ ’’ہیروف ٹو‘‘ کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا۔
ویڈیو بیان میں گرفتار دہشت گرد نے ریاست سے غداری اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کا اعتراف کرلیا۔
بتایا دہشت گردی کیلئے ٹیلی گرام ایپلی کیشن استعمال کرتے تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر حملے میں بھی یہی لوگ ملوث تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اہم پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے یوم آزادی پر بلوچستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
، کالعدم بی ایل اے کا سہولت کار پروفیسر گرفتار کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں گرفتار دہشتگرد عثمان قاضی کا اعترافی ویڈیو بیان دکھا دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر حملے میں بھی یہی لوگ ملوث تھے۔