حکومت کا فیصلہ: نئے گیس کنکشن پر پابندی ختم، آر ایل این جی قیمت پر فراہمی متوقع
نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال
حکومت اس بات پر تقریباً آمادہ ہے کہ نئے گیس کنکشن درآمدی ری-گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمت پر دیے جائیں۔
، جو موجودہ شرح کے مطابق تقریباً 3 ہزار 900 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) ہے، اور موجودہ کنکشن فیس سے تقریباً 4 گنا زیادہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کو سمری بھیج دی ہے تاکہ نئے کنکشنز پر پابندی ختم کی جا سکے۔
، جس کا پہلے سال کا ہدف ایک لاکھ 20 ہزار کنکشنز ہوگا۔ان درخواست گزاروں کو ترجیح دی جائے گی۔
جنہیں پہلے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے گئے تھے یا جنہوں نے ایمرجنسی فیس ادا کی تھی۔
، لیکن بعد میں عائد پابندی کی وجہ سے کنکشن حاصل نہیں کر سکے، اگلے سال یہ تعداد مزید بڑھا دی جائے گی۔
تقریباً ڈھائی لاکھ درخواست گزار اس زمرے میں آتے ہیں ۔
جنہیں یہ حلف نامہ دینا ہوگا کہ وہ اپنے پرانے دعووں یا کنکشن فیس میں اضافے کے خلاف عدالتوں سے رجوع نہیں کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں