مصیبت زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد ہماری قومی ذمہ داری ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

متاثرین کی بحالی اور امدادی اشیاء کی فوری تقسیم: شہباز شریف کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ مصیبت زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کوئی وفاقی، کوئی صوبائی حکومت نہیں ہے، ہمیں متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی یقینی بنانی ہے۔
، یہ سیاست کا نہیں، خدمت کا اور لوگوں کے دکھوں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت جاں بحق افراد کے ساتھ متاثرین کو بھی وزیراعظم پیکج کے تحت امدادی رقوم دے گی۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیاء کی تقسیم اور بحالی کے آپریشن کی نگرانی وزیر امور کشمیر کریں گے۔
اسی طرح بجلی، پانی، سڑکوں اور دیگر سہولیات کی بحالی کی نگرانی متعلقہ وفاقی وزراء کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں