لاہور میں ٹرام سروس اگلے سال فروری سے شروع، 270 نشستوں کی گنجائش

پنجاب حکومت کا آئندہ سال سے لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے اگلے سال فروری سے لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کے مطابق ٹرام کا ٹیسٹ کامیاب ہو گیا ۔
جس کے بعد ٹھوکر سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس فروری 2026 سے شروع ہوگی۔
بلال اکبر نے بتایا کہ ٹرام میں 270 نشستوں کی گنجائش ہوگی، منصوبے پر 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔
جب کہ منصوبے کے لیے پنجاب نیسپاک اور پی ایم اے افسران نے چین کا دورہ کیا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
، فیصل آباد میٹرو ٹرین روزانہ 3 لاکھ مسافروں کو سہولت دے گی۔
اورگوجرانوالہ میٹرو ٹرین یومیہ 1 لاکھ 40 ہزار مسافروں کو سہولت دے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں