پاکستان میں شجر کاری مہم کا آغاز، 4 کروڑ 10 لاکھ پودے اگست سے اکتوبر تک لگائے جائیں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک گیر مون سون شجر کاری مہم کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات لاحق ہیں اور اس تناظر میں شجر کاری مہم پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
صدرِ مملکت نے بتایا کہ اس سال اگست سے اکتوبر تک پورے ملک میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔
، درخت لگانا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے کیونکہ درخت ماحول کے لیے زندگی کی علامت اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سب سے مضبوط ڈھال ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جنگلات کی کٹائی، درجہ حرارت میں اضافہ اور بار بار آنے والے سیلاب لاکھوں زندگیاں متاثر کر رہے ہیں۔
، ایسے میں قوم کی ترقی جنگلات اور قدرتی ماحول کے تحفظ پر منحصر ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں