سینیٹ کمیٹی نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا

پیٹرولیم ترمیمی بل 2025: اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کی منظوری

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
سینیٹر عمر فاروق کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں وزارتِ پیٹرولیم کے حکام نے بریفنگ دی۔
اور بتایا کہ پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 میں 6 نئی شقیں شامل کی جا رہی ہیں۔
ترمیمی بل میں شامل شقوں کے مطابق اسمگل شدہ مصنوعات بیچنے والے پیٹرول پمپس سیل اور سامان ضبط کرنے کی تجویز شامل ہے ۔
جبکہ اسمگل شدہ مصنوعات میں ملوث گاڑی کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
کسٹم حکام کو اسمگل شدہ آئٹم لے جانے والی گاڑی ضبط کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔
سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ عجلت میں بل پاس نہیں کرنا چاہئے اور انڈسٹری سے بھی بات کرنی چاہئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں