پنجاب میں جدید انفرااسٹرکچر، مریم نواز کی خوشخبری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ عنقریب پنجاب میں انفرااسٹرکچر جاپان کے معیار تک لے آئیں گے۔
آج پورے پاکستان سے لوگ پنجاب علاج کرانے آتے ہیں۔
ٹوکیو میں پاکستانی کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔
، مزید اچھی خبریں سننےکو ملیں گی، معیشت کی بہتری میں اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا حصہ ہے۔
، چند ماہ پہلے مہنگائی 38فیصد تھی، ن لیگ کی حکومت میں 3 فیصد تک آگئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عنقریب پنجاب میں انفرااسٹرکچر جاپان کے معیار تک لے آئیں گے۔
پنجاب کے اسپتالوں میں دوائیں ملنا شروع ہوگئی ہیں، آج پورے پاکستان سے لوگ پنجاب علاج کرانے آتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دنیاکا سب سے بڑا صفائی کا منصوبہ ستھرا پنجاب شروع کیا ہے۔
، پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکریاں دی ہیں تاکہ پنجاب صاف ہو، جاپان سے صفائی اور ماحول کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی لیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں