اسرائیل کے ساتھ کسی بھی لمحے جنگ چھڑ سکتی ہے، ایران کا انتباہ
ایران کے ایک سینئر عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کسی بھی لمحے چھڑ سکتی ہے۔
اور جون میں ہونے والی 12 روزہ لڑائی کے بعد موجودہ خاموشی کو صرف ایک عارضی وقفہ قرار دیا۔
ایران کے نائب صدر اول محمد رضا عارف نے کہا کہ ’ہمیں ہر لمحہ ممکنہ محاذ آرائی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
، اس وقت ہم کسی باضابطہ جنگ بندی میں نہیں ہیں بلکہ محض دشمنیوں کے عارضی تعطل کی حالت میں ہیں‘۔
جون کی لڑائی میں اسرائیل نے ایرانی جوہری اور فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی تھی جس میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔
، جن میں سینئر کمانڈر اور جوہری سائنسدان بھی شامل تھے۔
، ایران نے اس کے جواب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے جن میں درجنوں اسرائیلی مارے گئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں