فیلڈ مارشل کی ہدایات پر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر

سیلاب امدادی سرگرمیاں پاکستان: فوج اور ریسکیو ادارے مصروف عمل

پاک فوج اور ریسکیو ادارے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
، انفرا اسٹڑکچر اور کئی سڑکیں تباہ ہوگئیں، 670 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اب تک 25 ہزار افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کے پی میں سڑکوں کا انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا۔
، دو انجینیر بٹالیئن کے پی اور دو گلگت میں تعینات ہیں، 3 میڈیکل کی یونٹس گلگت اور خیبر پختونخوا میں تعینات ہیں۔
، میڈیکل کیمپس میں ابھی تک 6 ہزار سے زائد زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کیاجاچکا۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر ایڈیشل یونٹس کو متحرک کیا گیا۔
، بونیر، شانگلہ میں میڈیکل یونٹس فعال ہیں، زخمیوں کو علاج فراہم کیا جارہا ہے،۔
فیلڈ مارشل کی ہدایت پر فوج کا ایک دن کا راشن مختص کیا گیا تھا۔
، متاثرین میں راشن بذریعہ روڈ اور بذریعہ ہیلی کاپٹر بھی پہنچایا جارہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں