مون سون بارشوں اور سیلاب: 670 اموات اور 25 ہزار ریسکیو کیے گئے

بارشوں اور سیلاب سے 670 اموات، 25 ہزار شہریوں کو ریسکیو کیا گیا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔
اور 670 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 25 ہزار شہریوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں سیلاب اور مون سون بارشوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ نے بتایا کہ پہلے دن سے این ڈی ایم اے سے صوبوں اور اداروں تک معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ حالیہ مون سون بارشوں میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، وزیراعظم نے گزشتہ روز واضح کیا سب مل کر نیشنل ڈیزاسٹر سے نمٹیں گے، اب تک تقریباً 25 ہزار لوگوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، سب کو متحد ہو کر نیشنل ڈیزاسٹر کو ڈیل کرنا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں