سندھ حکومت کا کل کراچی میں اسکول بند رکھنے کا اعلان
سندھ حکومت نے کل بروز بدھ کراچی میں سکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ کراچی میں موسلادھار بارش نے شہر کو شدید متاثر کردیا ہے جبکہ 4 افراد زندگی کی بازی بھی ہار گئے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں بارش کے باعث شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
، سڑکیں تالاب بن گئیں اور کے الیکٹرک کے 800 فیڈرز ٹرپ کرگئے ۔
جبکہ گلستان جوہر میں دیوار گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایئرپورٹ اور اطراف میں سب سے زیادہ 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں