کے پی میں ایف بی آر کی ملی بھگت سے سگریٹ چوری، حکام وضاحت کیلئے طلب
کے پی میں ایف بی آرکی ملتی بھگت سے 26 کروڑ کے سگریٹ چوری ہونے کا انکشاف
خیبرپختونخوا میں ایف بی آرکی ملی بھگت سے چھبیس کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے ایف بی آر حکام کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کےاجلاس میں ایف بی آرکی ملی بھگت سے چھبیس کروڑ روپے مالیت کےسگریٹ چوری کا معاملہ سامنے آیا۔
چئیرمین کمیٹی فیصل سلیم رحمان نےکہا خیبرپختونخوا میں سرکار نے خود چوری کی اور سرکار ہی اب تفتیش کر رہی ہے۔
حکام نےبتایا صوابی پولیس کے مطابق سگریٹ کے 2828 کارٹن سرکاری گودام سے چوری ہوئے جو ایف بی آر کے پاس تھا،۔
ڈی سی کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا،کمیٹی نے ہدایت کی ایف بی آر آئندہ اجلاس میں پیش ہوکربتائیں کہ ان کے افسر کیسے چوری میں ملوث ہیں؟۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں