پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کردی گئی، نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان تیار ہوگا
حکومت نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کردی، ڈاکٹر سہیل منیر چیئرمین مقرر
وفاقی حکومت نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (پی ڈی اے) قائم کردی، وزیراعظم نے ڈاکٹر سہیل منیر کو چیئرمین پی ڈی اے مقرر کر دیا ہے۔
محمد جے سیئر کو ممبر پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔
، چیئرمین اور ممبر پی ڈی اے کی تقرریاں 5 سالہ کنٹریکٹ پر ہوئی، کابینہ سیکریٹریٹ نے تقرریوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی، نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان تیار اور نافذ کرے گی۔
اور ڈیجیٹل منصوبوں کے لیے مانیٹرنگ فریم ورک بھی بنائے گی۔
پی ڈی اے کا قیام ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔
، اس سلسلے میں اسٹریٹجک اوورسائٹ کمیٹی اور نیشنل ڈیجیٹل کمیشن بھی قائم ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں