وزیراعلیٰ سندھ: بارش کی وجہ سے ممبئی اور لاہور ڈوب گئے، کراچی میں 185 ملی میٹر بارش

بارش کی وجہ سے ممبئی اور لاہور ڈوب گئے، مراد علی شاہ کا کراچی کی صورتحال پر بیان

بارش کی وجہ سے ممبئی ڈوبا ہوا ہے اور لاہور بھی ڈوب گیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش کی وجہ سے ممبئی بھی ڈوبا ہوا ہے اور لاہور بھی بارش سے ڈوب گیا تھا۔
کراچی میں نرسری کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کل شدید بارش ہوئی،۔
شہر میں 180 سے 185 ملی میٹر کے قریب بارش ہوئی جب کہ ممبئی میں کراچی سے 10 گنا زیادہ بارش ہوتی ہے ۔
اور اس وقت ممبئی مکمل ڈوبا ہوا ہے اور لاہور میں بارش سے ڈوب گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی اتنی بارش ہوتی ہے تو فلڈنگ ہوتی ہے ۔
لیکن کل بارش کے دوران ہی تنقید کی گئی کہ سڑکوں پر پانی ہے، میڈیا پر بھی کہا گیا کہ انتظامیہ تیار نہیں تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں