تمام نقصان پورا کریں گے، جن کے گھر اور کاروبار تباہ ہوئے انہیں بھرپور معاوضہ دیں گے: وزیر اعلیٰ کے پی
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب سے جن لوگوں کے گھر ، مال مویشی یا دیگر نقصان ہوا ہے اسے پورا کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا،۔
جس میں سیلاب میں شہید افراد کےدرجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
جبکہ سیلاب سے ہونے والےنقصانات، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ پہلےمرحلے میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔
تاہم لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، شہداء کےاہلخانہ اور زخمیوں کو معاوضوں کی ادائیگی جاری ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں