دنیا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہو گئی، واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن پوسٹ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی نے تعلقات میں نئی جہت پیدا کی

دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی، واشنگٹن پوسٹ
امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت پاک-امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔
، اور اس حوالے سے دنیا آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی۔
واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت پاک-امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔
واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان کی حالیہ سفارت کاری مہم کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا کو پاک-امریکا تعلقات میں ’ ایک نئی جہت کی علامت’ قرار دیا جا رہا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونا پاکستان کیلئے چیلنج سمجھا جارہا تھا۔
، تاہم بدلتے عالمی حالات میں پاکستانی حکام نے وائٹ ہاؤس کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں