کابل میں سہ فریقی اجلاس: سی پیک منصوبہ افغانستان توسیع پر مشاورت

سہ فریقی اجلاس میں سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی تعاون اور سی پیک منصوبہ افغانستان توسیع

کابل میں سہ فریقی اجلاس ، سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر مشاورت
کابل میں پاکستان ، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان چھٹا سہ فریقی اجلاس اختتام پذیر ہو گیاہے۔
جس میں سی پی ک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر مشاورت کی گئی ۔
، اجلاس کے بعد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں ۔
تفصلات کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی تعاون پر غور کیا گیا۔
، پاکستان، چین اور افغانستان نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
جبکہ تینوں ملکوں نے تجارت، ٹرانزٹ ، علاقائی ترقی ، صحت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ۔
سہ فریقی اجلاس میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات پر زور دیاگیا اور سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر بھی مشاورت کی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں