حکومت کے نادہندگان سے بجلی بلوں کی وصولی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
نادہندگان سے بجلی بلوں کی وصولی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
ڈسکوز کے چار لاکھ 76 ہزار سے زائد نادہندگان کا انکشاف ہوا ہے۔
عدم وصولی کی رقم 480 ارب تک جاپہنچی۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مالی سال 2024،25 کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈسکوز نادہندگان سے 480 ارب روپے کی وصولی کرنے میں ناکام رہے۔
رپورٹ کے مطابق نادہندگان کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ بجلی بلوں کی ریکوری ڈسکوز کے لیے بدستور بڑا چیلنج ہے۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف چھ برسوں میں بجلی کے بقایاجات میں آٹھ سو اٹھائیس ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق 2021،22 میں وصولیوں کی مد میں بقایا جات 1189 ارب روپے تھے جو بڑھ کر 1523 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021،22 میں عدم وصولی میں 341ارب جبکہ 2022،23 میں 187 ارب اور2023،24 میں مزید 293 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ یوں 2024 میں عدم وصولی کی مجموعی رقم بڑھ کر دوہزار 17 ارب روپے تک جا پہنچی ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں