بھارتی ٹیمیں پاکستان نہیں جائیں گی نہ پاکستانیوں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت ہوگی: بھارتی سپورٹس پالیسی
بھارت کی وزارت سپورٹس نے پاکستان سے متعلق اپنی نئی سپورٹس پالیسی متعارف کروا دی ہے ۔
جس کے تحت بھارتی ٹیم پاکستان کے ساتھ صرف انٹرنیشنل ایونٹس میں ہی کھیلے گی ۔
بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے کہا گیاہے کہ یہ پالیسی فوری نافذالعمل ہو گی ۔
جس کے مطابق بھارت ، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کھیلوں کے مقابلے میں حصہ نہیں لے گا،۔
بھارتی ٹیمیں پاکستان نہیں جائیں گی اور نہ ہی پاکستانی ٹیموں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت ہو گی۔
، پاکستان کے ساتھ صرف بین الاقوامی مقابلوں میں ہی کھیلا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت کا کہناتھا کہ ہم بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشائی کپ کھیلنے سے نہیں روکیں گے کیونکہ یہ کثیر الملکی ٹورنامنٹ ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں