عدالتی حکم پر کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ بحال، عوام کو ریلیف

عدالتی حکم پر کوئٹہ، پشین اور چمن میں 15 روز بعد موبائل انٹرنیٹ بحال ہونا شروع

بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس 2 گھنٹے میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
، عدالتی حکم کے بعد کوئٹہ اور چمن کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ بحال ہونا شروع ہوگیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ اور انٹرنیٹ بندش سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
، چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
عدالت نے کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس 2 گھنٹے میں بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔
موبائل فون انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کے خلاف چیئرمین کنزیومر سوسائٹی خیر محمد نے آئینی درخواست دائر کی تھی۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر صوبے کے مختلف شہروں میں 15 روز بعد موبائل ڈیٹا بحال ہونا شروع ہوگیا۔
، پشین، چمن اور کوئٹہ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں