سپریم کورٹ کا فیصلہ: بانی کی ضمانتوں کی منظوری پی ٹی آئی کی کامیابی
بانی کی ضمانتوں کی منظوری بڑی اخلاقی و قانونی فتح ہے، ترجمان پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف نے بانی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانتیں منظور ہونے کو بڑی اخلاقی و قانونی فتح قرار دیدیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ بانی کیخلاف قائم تمام مقدمات جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔
سپریم کورٹ نے تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی، تحریک انصاف کیلئے ایک بڑی اخلاقی و قانونی فتح ہے۔
، یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ بانی کیخلاف قائم تمام مقدمات جھوٹے، بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں