چین کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی اہمیت حاصل ہے: اسحاق ڈار

پاکستان چین تعلقات: نائب وزیر اعظم اور چینی وزیر خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی اہمیت حاصل ہے۔
، پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے چین کے عزم کو سراہتے ہیں۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
، ان کے ساتھ مفید بات چیت ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت پاک چین تعلقات سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
، خطے کے امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، تمام اہم معاملات پر اتفاق رائے موجود ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں