اگر چاند کی 14 تاریخ ہو تو بارش کا پانی سمندر میں نہیں جاتا: سعید غنی کی نرالی منطق
کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کے حالیہ بیان نے شہریوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔
کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے سبب ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر بلدیات نے کراچی کی سڑکوں پر جمع پانی سے متعلق بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر چاند کی 14 تاریخ ہو تو بارش کا سارا پانی سمندر میں نہیں جاتا، جب بارش آئی گی تو آپ کیا توقع کرتے ہیں؟
میں کوئی سْپرمین تو نہیں ہوں اس پانی کو نیچے آکر روک لوں۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سعید غنی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کراچی سے بارش کا سارا پانی سمندر میں جاتا ہے۔
، ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کسی طرح ہم جلد سے جلد پانی کو نکالیں۔
سعید غنی نے کہا کہ لیکن اگر چاند کی 14 تاریخ ہو اور ان دنوں آپ توقع کریں کہ سمندر میں سارا پانی چلا جائے گا تو وہ نہیں جاتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں