وزیراعلیٰ پنجاب کی جاپانی ڈیری کمپنی موریناگا کو سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپانی ڈیری کمپنی موریناگا کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے دورے کے دوران عالمی شہرت یافتہ جاپانی ڈیری کمپنی موریناگا کے ہیڈکوارٹر اور پلانٹ کا دورہ کیا۔
، جہاں انہوں نے کمپنی کو پنجاب میں ڈیری سیکٹر، نوزائیدہ بچوں کی خوراک، بیکری مصنوعات اور برآمدی معیار کے گوشت کی مقامی پیداوار جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
موریناگا کمپنی گزشتہ 100 سال سے دنیا بھر میں ڈیری مصنوعات کے میدان میں خدمات انجام دے رہی ہے۔
اور پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں ترقی کیلئے ایک اہم شراکت دار بن سکتی ہے۔
مریم نواز شریف نے کمپنی کے تحقیق و ترقی شعبے کا بھی معائنہ کیا اور کمپنی کی جانب سے انہیں جامع بریفنگ دی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں