دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا دورہ پاکستان
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اکتوبر میں دورہ پاکستان متوقع
پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اکتوبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
، یہ دورہ ممکنہ طور پر اکتوبر کے اردگرد متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دورے میں انسداد دہشتگردی، تجارت اور دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر مشاورت ہوگی۔
، دورہ عمل میں آنے پر امریکی وزیر خارجہ روبیو کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
پاکستان کا آخری دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو تھے، مائیک پومپیو نے ستمبر 2018 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ مائیک پومپیو کے 2018 میں دورہ پاکستان کے دوران بھی امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ برسرِاقتدار تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں