صوبوں کا ردعمل: این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ مشروط کرنے کی بحث
این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی تیاری شروع
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر وفاقی حکومت نے اخراجات میں واضح کمی کے پلان پر کام شروع کر دیا۔
صوبوں کا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ کم کرنے کی تجویز ہے۔
مجوزہ پلان پر صوبوں کے اعتراضات، سندھ نے تجویز کو مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اخراجات میں واضح کمی کے پلان پر ابتدائی کام شروع کر دیا،۔
نئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کارکردگی سے مشروط کرنے کی تجویز ہے۔
منصوبے کے تحت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کےلیے بھی واضح فنڈ مختص کرنے کی تجویز ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاق کو گزشتہ مالی سال 7 ہزار 444 ارب روپے مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
جبکہ رواں مالی سال مالی خسارے کا تخمینہ 6 ہزار 501 ارب روپے ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں