سیٹلائیٹ براڈبینڈ: پاکستان میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے لائسنس اور قواعد
پاکستان میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے لائسنس شرائط طے
پاکستان نے ملک میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لائسنس کی شرائط طے کرلیں۔
ذرائع پی ٹی اے کے مطابق ہر خواہشمند کمپنی کو لائسنس کے حصول کے لئے ملک میں مرکزی ارتھ گیٹ وے اسٹیشن قائم کرنا لازم ہوگا۔
کمپنیاں ایک سے زائدگیٹ وے اسٹیشن بھی قائم کرسکیں گی۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق کمپنیوں کو پاکستان کی جغرافیائی حدود کا احترام یقینی بنانا ہوگا،۔
پاکستان کا ڈیٹا بیرون ملک سے ہوسٹ نہیں کیا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے منصوبے میں مقابلے کا رجحان شروع ہوگیا۔
، اسٹار لنک کے بعد ایک اور امریکی کمپنی ایمازون کائپر بھی پاکستان آنے کو تیار ہے۔
، 2 چینی اور ایک انٹرنیشنل کمپینی پہلے ہی دلچسپی ظاہر کرچکی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں