جنگ بندی کیلئے بھارت نے امریکا سے درخواست کی تھی، اسحاق ڈار

پاک بھارت تعلقات: جنگ بندی کیلئے بھارت نے امریکا سے درخواست کی تھی

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی پر عمل جاری ہے، بھارت نے امریکا سے درخواست کی تھی۔
، پاکستان نے کسی سے رابطہ نہیں کیا تھا، امریکا سے فون آیا تو بتادیا تھا کہ پاکستان کبھی بھی جنگ نہیں چاہتا تھا۔
، واضح کردیا تھا کہ بھارت کے ساتھ کسی ایک نکاتی ایجنڈے پر بات نہیں ہوگی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
، پاک بھارت جنگ بندی پر عملدرآمد جاری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جنگ بندی کیلئے بھارت نے امریکا سے درخواست کی تھی، جنگ بندی کیلئے مجھے امریکا سے فون آیا تھا۔
، میں نے واضح کردیا تھا کہ پاکستان جنگ چاہتا ہی نہیں تھا، ہم نے کسی سے نہیں کہا تھا کہ ہمیں بھارت کے ساتھ بٹھائیں۔
، کسی نیوٹرل مقام پر مل بیٹھنے کیلئے بات کی گئی تھی، میں نے کہا تھا کہ اگر نیوٹرل مقام پر میٹنگ ہوگی تو کرلیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں