پنجاب کی 4 جامعات میں مستقل وائس چانسلر بھرتی کا فیصلہ

یونیورسٹی آف چکوال اور دیگر میں مستقل وائس چانسلر کے تقرر کا اعلان

پنجاب کی 4 جامعات میں مستقل وائس چانسلر بھرتی کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے 4 جامعات میں مستقل وائس چانسلر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی 4 جامعات کے مستقل وائس چانسلر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،۔
جس کیلئے خواہشمند افراد سے درخواستیں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف چکوال، ویمن یونیورسٹی ملتان، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی اور نوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتتان میں مستقل وائس چانسلر بھرتی کیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے تمام امیدواروں کو 12 ستمبر تک درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔