شوبز میں جتنا بھی کام کیا ناظرین نے بے حد پسند کیا:سٹیج اداکارہ
ملتان(شوبز رپورٹر) سٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ مہک ملک نے بتایا کہ محنت اور لگن کامیابی کی ضمانت ہے ۔
جب میں نے شوبز کی چمکتی دھمکتی دنیا میں قدم رکھا توایک کی بات میرے زہن میں تھی کہ اس شوبز کی اس دنیا میں ایسا نام بنانا ہے۔
جو شائقین کے زہن میں نقش بن جائے اور جب میں نے محنت اور لگن سے کام کیا توایسا ہی ہوا پنی پرفارمنس کی بدولت شائقین کے دلوں پر راج کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار مہک ملک نے روزنامہ بیٹھک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اداکارہ نے کہا کہ انہو ں نے کہا کہ اب ہماری شوبز انڈسٹری نے ایک بار پھر تیزی سے تر قی کی ہے۔
سٹیج ڈرامے بھی کافی ہد تک بہتر ہو رہے ہیں،مہک ملک نے مزید کہا کہ بڑی جدو جہد کے بعد موجودہ مقام حاصل کیا ہے ۔
جس کو بہال رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کرتی ہوں ۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ فہد اعوان ایک کامیاب اور اچھا فنکار ہے اور آنے والے وقت شوبز انڈسٹری میں فہد اعوان کے لیے بہتر ثابت ہوگا ۔
لاہور اور دیگر شہروں کے بعد ملتان سٹارلٹ تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامہ’’مہک گلاباں دی‘‘ میں بھی فہد اعوان اور میری جوڑی کو شائقین ڈرامہ نے بہت پسند کیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں