صدر ٹرمپ نے پاک بھارت سمیت 4 جنگیں رکوا کر انسانیت کی خدمت کی: محسن نقوی
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت سمیت 4 جنگیں رکوا کر انسانیت کی خدمت کی۔
امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔
، اس دوران پاک امریکا تعلقات سمیت انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات سے متعلق اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قائم مقام امریکی سفیر سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت سمیت 4 جنگیں رکوا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انسانیت کی خدمت کی۔
، امید ہے ٹرمپ کی روس یوکرین اور غزہ میں جنگ بندی کی کاوشیں کامیاب ہوں گی۔
اس موقع پر نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں