مون سون کا نیا سسٹم 27 اگست سے بارشوں کا سبب بن سکتا ہے: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات: مون سون کا نیا سسٹم 27 اگست سے بارشوں کا سبب بن سکتا ہے

مون سون کا نیا سسٹم 27 اگست سے بارشوں کا سبب بن سکتا ہے: محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کا نیا سسٹم 27 اگست سے کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں پر اثر انداز ہو کر بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 27 اگست کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
27 سے 29 اگست کے دوران سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
جبکہ مون سون کا ایک نیا سسٹم 27 اگست سے کراچی سمیت سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
آج شام یا رات سے مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میر پورخاص میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں