انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے شیخ وقاص اکرم اشتہاری قرار دیے

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم اشتہاری قرار

انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم اشتہاری قرار دیدیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کو متعدد بارطلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قراردیا۔
، عدالت نے قبل ازیں شیخ وقاص اکرم کےوارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھے تاہم وہ عدالت پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔
رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم پرتھانہ کوتوالی جھنگ میں اشتعال انگیزتقریر کرنے پر 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں