این ڈی ایم اے کا اعلان: پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کا انخلا جاری

پنجاب میں سیلاب کے پیش نظر ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا، این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ شدید بارشوں اور ممکنہ تباہ سیلاب کے پیش نظر پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔
ریکارڈ بارشوں، برفانی تودوں کے پگھلنے اور بڑے پیمانے پر سیلاب نے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات کے حوالے سے شدید طور پر غیر محفوظ ظاہر کر دیا ہے۔
رواں ہفتے ’اونچے درجے کے سیلاب‘کی وارننگز کے بعد پنجاب میں ہائی الرٹ ہے اور مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلا جاری ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ’اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد کو سیلابی خطرات والے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
‘، یہ اقدام این ڈی ایم اے کی جانب سے پانی کی سطح بڑھنے اور ممکنہ سیلاب سے متعلق ابتدائی وارننگز اور الرٹس کے بعد کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں