جاپان کا دورہ کرنے والے وفد سے متعلق سوشل میڈیا لسٹ جھوٹ کا پلندہ

جاپان کا دورہ کرنے والے وفد سے متعلق سوشل میڈیا پرلسٹ جھوٹ کا پلندہ ہے: وزیراطلاعات پنجاب

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جاپان کا دورہ کرنے والے وفد کے ارکان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لسٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ جاپان کا دورہ کرنے والے وفد سے متعلق سوشل میڈیا پرلسٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائرل فہرست میں دیےگئے نام جاپان کا دورہ کرنے والے وفد میں شامل نہیں۔
جبکہ سرکاری دورے میں شامل ارکان کے سوا دیگر نے اخراجات خود ادا کیے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ قومی مفادات پرحملےکرنے والے پاک جاپان سفارتی تعلقات پرحملہ آورہیں۔
، وزیراعلیٰ کے دورہ جاپان کےخلاف شرمناک مہم ملک دشمنی کی انتہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں