پنجاب کے لیے مزید 100 الیکٹرک بسیں چین سے روانہ

پنجاب کے لیے الیکٹرک بسیں چین سے روانہ، شہریوں کے لیے جدید سہولیات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوش رنگ لے آئی، شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ کر دی گئیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا ہے کہ پنجاب کے شہریوں کے لیے یہ بسیں چند ہفتوں میں پہنچ جائیں گی اور دسمبر تک صوبے کے ہر ضلع میں جدید ترین الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا تاکہ عام آدمی بھی آسانی سے سفر کر سکے۔
مسافروں کی سہولت کے لیے بسوں میں ایئرکنڈیشنڈ اور اندرونی موسم کنٹرول کا نظام موجود ہوگا۔
جبکہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے بچاؤ کے لیے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں