سیلابی صورتحال کے دوران متاثرہ اضلاع میں ریسکیو سرگرمیاں
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کر لئے گئے: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کے دریاؤں میں پانی چھوڑنے پر صورتحال زیادہ خراب ہوئی، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کر لئے گئے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ریکارڈ بارشوں کے باعث 30 سالہ بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے،۔
صرف سیالکوٹ میں 405 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جس سے شہر مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا تھا تاہم چند گھنٹوں میں نکاسی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن سمیت کئی اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔
، دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے راوی میں 38 برس بعد سیلاب آیا ہے۔
، سیلاب سے 45 ہزار افراد متاثرہ ہوئے، 14 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور تمام ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں