آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے سرکاری گندم ریلیز کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، سرکاری گندم ریلیز شروع ہوگی

آٹےکی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظرپنجاب حکومت نے سرکاری گندم کی ریلیز کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عوام کو سستے داموں گندم اور آٹےکی فراہمی کیلئےحکومت پنجاب نے سرکاری گندم کے ذخائر کی فروخت کا فیصلہ کر لیا ۔
جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے محکمہ خوراک پنجاب نے سفارشات تیار کرلیں۔
دستاویزات کےمطابق سرکاری گندم کےذخائر کو 29 سو روپے فی من ریلیز کیا جائیگا۔
، جس کے لئے سمری منظوری کیلئے ایوان وزیر اعلی کو بھجوا دی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں