فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی پیش گوئی: شدید بارش اور سیلاب کی وارننگ جاری
اسلام آباد: فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے ملک کے بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں 31 اگست سے شدید بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔
.فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق 29 اگست سے ملک کے بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ 31 اگست سے شدید بارش کا امکان ہے۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کا بتانا ہے کہ دریا ستلج اور راوی میں اونچے درجے سے انتہائی اونچے درجے جبکہ راوی اور چناب کےندی نالوں میں 24گھنٹوں کے دوران اونچے درجے سے بھی زیادہ اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
فلڈفور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر 29 اگست کی شام انتہائی اونچے درجے، پنجند کے مقام پر 2 ستمبر کو بہت اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
مزید برآں دریائےسندھ میں گدو اورسکھر پر 4 سے 5 ستمبر تک اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں