وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دریائے راوی کی صورتحال کا جائزہ

دریائے راوی کی صورتحال: مریم نواز نے حفاظتی اقدامات اور طغیانی کا معائنہ کیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دریائے راوی کی صورتحال کا جائزہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے لاہور کے علاقے شاہدرہ پہنچ گئیں۔
جہاں انہوں نے دریائے راوی میں طغیانی اور پانی کے لیول کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاہدرہ راوی پل پر دریا کے بہاؤ، حفاظتی بندوں اور دیگر انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے انہیں طغیانی کی شدت اور متاثرہ علاقوں کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ دریائے راوی میں پانی کے ممکنہ بہاؤ پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ دریا کے گزرگاہوں کے قریب رہائشی آبادی اور مویشیوں کے انخلا کو ہر صورت مکمل بنایا جائے تاکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں