پی ڈی ایم اے کی پیشگوئی: پنجاب میں مون سون بارشوں کا الرٹ، شدید بارشیں متوقع
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کے 9 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے 29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات ،اٹک ،چکوال ،جہلم، گوجرانوالا، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں