ای سی سی کا یوٹیلیٹی اسٹورز مالی پیکج منظور، ملازمین کے واجبات کی ادائیگی یقینی

وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس، ای سی سی کا یوٹیلیٹی اسٹورز مالی پیکج فیصلہ

ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کیلئے مالی پیکج کی منظوری دیدی
وفاقی وزیر خزانہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملازمین کیلئے 30.216 ارب روپے کے مالی پیکج کی منظوری دیدی۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔
،اجلاس میں وزرائے خوراک، تجارت،توانائی، معاون خصوصی صنعت و پیداواراوردیگرحکام شریک ہوئے،۔
اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کیلئےتکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
،فیصلہ قومی خزانے پر یو ایس سی کے بوجھ کو ختم کرنے کی بڑی پیش رفت قراردیا جارہا ہے۔
ای سی سی نے ملازمین کے واجبات،گریجویٹی اورمراعات کی ادائیگی یقینی بنانے کا اعلان کیا۔
،اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کو مالی ضروریات مزید کم کرنےکی ہدایت کی گئی۔
،یو ایس سی کے اثاثے اور جائیدادیں رواں مالی سال میں فروخت کی جائیں گی۔
،فروخت سےحاصل رقم بندش کے اخراجات پورے کرنے میں استعمال ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں