بل گیٹس پاکستان سیلاب امداد: 10 لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا۔
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن یہ امداد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ پاکستان کو فراہم کرے گی۔
، تاکہ حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کا مقابلہ کیا جاسکے۔
ڈبلیو ایچ او اس رقم سے ملک کے چاروں صوبوں کے 33 متاثرہ اضلاع میں 4 لاکھ 65 ہزار سیلاب متاثرین کو طبی سہولتیں فراہم کرے گا۔
پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ڈپینگ لو نے خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں