پنجاب سے سیلابی ریلے سندھ پہنچیں گے، گڈو بیراج پر الرٹ
پنجاب کے سیلابی ریلے 5 ستمبر سے سندھ میں داخل ہونا شروع ہوں گے ۔
جبکہ این ڈی ایم اے نے 10 لاکھ کے سیلابی ریلے کا امکان ظاہر کردیا۔
پنجاب کے بعد سیلابی پانی کا رخ سندھ کی طرف ہے، حکام نے 5 ستمبر کو ریلے سندھ پہنچنے کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے 5 ستمبر کو گڈو بیراج پہنچیں گے۔
بیراج انتظامیہ کے مطابق گڈو بیراج پر درمیانے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ سندھ کے بیراج میں تقریباً 10 لاکھ کیوسک تک کا ریلا گزرے گا۔
، گڈو بیراج سے سکھر بیراج تک حساس حفاظتی پشتوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں